اسلام آباد ( پبلک نیوز) پاکستان میں کورونا کا زورکم ہونے لگا ، 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 303 نئے کیس رپورٹ، مزید 76 افراد جان کی بازی ہار گئے، اموات کی مجموعی تعداد21 ہزار 529 ہو گئی، فعال کیسز 44 ہزار 236 ریکارڈ، 8 لاکھ 71 ہزار 668 مریض صحت یاب بھی ہو چکے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر سے کورونا کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 76مریض جاں بحق ہوگئے ، 1ہزار303افراد میں کرونا کی تصدیق ہوئی ، ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی 44ہزار 236 ہو گئی ، کورونا کے 8 لاکھ71ہزار 668مریض صحتیاب ہو چکے ہیں ۔ملک میں9لاکھ 37ہزار 434مصدقہ کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں ، ملک بھر میں کورونا سے تاحا21ہزار 529موات ہو چکی ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھرمیں 41824ٹیسٹ کئے گئے۔