ریسٹورنٹس مالکان ہوشیار،سیلز ٹیکس چوری روکنےکیلئے جدید تکنیک استعمال ہوگی

ریسٹورنٹس مالکان ہوشیار،سیلز ٹیکس چوری روکنےکیلئے جدید تکنیک استعمال ہوگی
کیپشن: ریسٹورنٹس مالکان ہوشیار،سیلز ٹیکس چوری روکنےکیلئے جدید تکنیک استعمال ہوگی

پبلک نیوز:(حیدرمنیر) سیلز ٹیکس آن سروسز کی چوری کو روکنے کیلئے پنجاب ریونیو اتھارٹی نے لاہور کے   ریسٹورنٹس میں الیکٹرونک انوائس مونیٹرنگ سسٹم کی نصب کے عمل کو یقینی بنانے کا فیصلہ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق شہر لاہور سمیت پنجاب بھر میں ریسٹورنٹس مالکان ہوشیار،پنجاب ریونیو اتھارٹی نے لاہور کے   ریسٹورنٹس میں الیکٹرونک انوائس مونیٹرنگ سسٹم کی نصب کے عمل کو یقینی بنانے کا فیصلہ کر لیا، ریسٹورنٹس کا ڈیٹا مرتب کر لیا گیا ،اسپیشل ٹیمیں تشکیل دے کر باقائدہ ٹاسک سونپ دیے گئے ہیں۔

الیکٹرونک انوائس مونیٹرنگ سسٹم کی تنصیب کو 15 روز کے اندر یقینی بنانے کیلئے نوٹسیز جاری کر دیے گئے جبکہ مقرر کردہ وقت کے بعد مختلف ریسٹورنٹس مالکان کو درپیش مسائل کے حل اور آگاہی کے لئے آگاہی سیمینار منقعد کیے جائیں گئے۔

نئی مالی سال کے آغاز سے سسٹم کی تنصیب نا کرنے والے ریسٹورنٹس مالکان کے خلاف انفورسمنٹ کارروائیوں کا آغاز کر دیا جائے گا۔

پی آر اے کا کہنا ہے کہ سیلز ٹیکس آن سروسز کی چوری کو روکنے کیلئے اس سسٹم کی تنصیب کو یقینی بنایا جائے گا۔

Watch Live Public News

پولیٹیکل رپورٹر