نیا فنانس ایکٹ نافذ، پرائز بانڈ کے انعامات پر ٹیکس کی شرح برقرار

نیا فنانس ایکٹ نافذ، پرائز بانڈ کے انعامات پر ٹیکس کی شرح برقرار
کیپشن: نیا فنانس ایکٹ نافذ، پرائز بانڈ کے انعامات پر ٹیکس کی شرح برقرار

ویب ڈیسک: یکم جولائی سے نئے مالی سال 2026-27 کا فنانس ایکٹ نافذ ہو چکا ہے، تاہم وفاقی حکومت نے پرائز بانڈ کے انعامات پر عائد ٹیکس کی شرح میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔

نئے فنانس ایکٹ کے تحت رواں مالی سال بھی پرائز بانڈ جیتنے والے فائلرز کی انعامی رقم پر 15 فیصد جبکہ نان فائلرز کی رقم پر 30 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس کٹوتی کی جائے گی۔

دوسری جانب 750 روپے مالیت کے پرائز بانڈ کی 107ویں قرعہ اندازی 15 جولائی 2026 کو لاہور میں ہوگی۔

اس قرعہ اندازی میں پہلا انعام 15 لاکھ روپے کا ہوگا، جو ایک خوش نصیب کے نام نکلے گا، جبکہ تین افراد 5،5 لاکھ روپے کے دوسرے انعام کے حقدار ہوں گے۔ اس کے علاوہ سینکڑوں کامیاب شرکا کو 9 ہزار 300 روپے کے تیسرے انعامات بھی دیے جائیں گے۔

پرائز بانڈ پاکستان میں سرمایہ کاری کا ایک مقبول ذریعہ ہے، جہاں سرمایہ کار اپنی اصل رقم محفوظ رکھتے ہوئے ہر تین ماہ بعد قرعہ اندازی کے ذریعے نقد انعام جیتنے کا موقع حاصل کرتے ہیں۔

اس وقت اسٹیٹ بینک کے تحت 100، 200، 750، 1,500، 7,500، 15 ہزار، 25 ہزار اور 40 ہزار روپے مالیت کے پرائز بانڈز دستیاب ہیں۔

Watch Live Public News