پی ٹی آئی رہنما لطیف  کھوسہ، سلمان اکرم راجہ  گرفتار

پی ٹی آئی رہنما لطیف  کھوسہ، سلمان اکرم راجہ  گرفتار

(ویب ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما لطیف کھوسہ اور سلمان اکرم راجہ  کو گرفتار کرلیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے آج انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیخلاف احتجاج کی کال دی گئی تھی۔ لطیف کھوسہ کے بیٹے شہباز کھوسہ نے والد کی گرفتاری کی تصدیق کردی ہے۔

شہباز کھوسہ کا کہنا ہے کہ   لطیف کھوسہ کو ایس پی کینٹ نے گرفتار کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ  احتجاج سے قبل پولیس نے لطیف کھوسہ کو گرفتار کیا ۔ 

پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ  کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔  سلمان اکرام راجہ کو اچھرہ سے حراست میں لیا گیا ۔  پولیس نے سلمان اکرم راجا کو گرفتار کرکہ تھانہ منتقل کر دیا۔

ادھر ملتان سے   مخدوم زاہد بہار ہاشمی اورقاسم ہاشمی کو پولیس نے اپنی حراست میں لے لیا ہے، پولیس نے 2کاروں میں موجود 7 افراد کو حراست میں لے لیا۔

میاں محمود الرشید کے بیٹے ڈاکٹر حسن محمود کو بھی حراست میں لے لیا گیا , میاں محمود الرشید کے بیٹے کو  شادمان میں ریلی سے حراست میں لیا گیا .

خیال رہے کہ میاں محمود الرشید اور انکے داماد اکرم عثمان پہلے ہی جیل میں ہیں۔

 رکن پنجاب اسمبلی ہارون اکبر کو بھی اچھرہ سے حراست میں لے لیا گیا ، ہارون اکبر، میاں اکرم عثمان کے بھائی بھی ہیں۔

Watch Live Public News