طیارے میں مسافروں کی چیخ و پکار ، مگر کیوں؟ ویڈیو دیکھیں

طیارے میں مسافروں کی چیخ و پکار ، مگر کیوں؟ ویڈیو دیکھیں
کیپشن: plane shakes video
سورس: web desk

ویب ڈیسک:فضا میں موجود طیارہ طوفانی ہواؤں کے باعث اچانک ہی لرزنے لگا، مسافروں کی دل دہلا دینے والی چیخوں کی ویڈیو سامنے آگئی۔

چین کے جنوب مغربی صوبہ سیچوان میں ڈومیسٹک پرواز کے دوران ریکارڈ کی گئی فون فوٹیج سامنے آئی ہے جس میں خوفزدہ مسافروں کو دکھایا گیا ہے۔ طیارے کو طوفانی تھپیڑوں کا جھٹکا لگتے ہی مسافروں نے مضبوطی سے سیٹیں پکڑلیں اور ان کی واشگاف چیخیں بلند ہوتی ہیں۔

چین میں تبت کے علاقے لہاسا سے آنے والی پرواز مبینہ طور پر 10 ہزار میٹر کی بلندی پر تھی جس دوران اسے شدید جھٹکوں کا سامنا کرنا پڑا۔

ایئر اسٹیورڈ نے اس صورتحال میں اسپیکر سسٹم پر مسافروں کو پرسکون رکھنے کی کوشش کی جو کہ چیخ و پکار کررہے تھے۔ تاہم اس دوران ایئر اسٹیورڈ کی آواز سے گھبراہٹ عیاں ہے۔

چینی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ طیارہ بحفاظت اپنی منزل پر اتر گیا۔ یہ ویڈیو ٹک ٹاک کے چینی ورژن ڈوئن پر شیئر کی گئی تھی۔

جہاز میں موجود ایک او شخص نے بتایا کہ مجھے لگا کہ فلائٹ اٹینڈنٹ بات کر رہی ہے تاہم اسکی آواز اتنی متزلزل تھی کہ وہ تقریباً رو رہی تھی۔