عید سے پہلے عیدی ، سرکاری ملازمین کی موجیں لگ گئیں

عید سے پہلے عیدی ، سرکاری ملازمین کی موجیں لگ گئیں

(ویب ڈیسک ) سندھ حکومت نے سرکاری ملازمین کو بڑی خوشخبری سنا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق   سندھ حکومت نے   سرکاری ملازمین کو عیدالفطر سے پہلے رواں ماہ کی تنخواہ دینے کا فیصلہ  کرلیا۔محکمہ خزانہ سندھ نے سرکاری ملازمین کو تنخواہیں اور پینشن 21 مارچ کو جاری کرنے کا حکم نامہ جاری کردیا۔

 دوسری جانب ماہرین فلکیات نے عید الفطر 2025 بارے پیش گوئی کر دی ہے۔ ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ رواں رمضان المبارک 29 دنوں کا ہوگا جبکہ عید الفطر 31 مارچ کو منائے جانے کا امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں 30 مارچ کی شام کو عید الفطر کا چاند نظر آنے کا امکان ہے، غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 26 گھنٹے ہوگی جبکہ چاند نظر آنے کے امکانات واضح ہوں گے۔

ماہرین فلکیات کے مطابق 30 روزے پورے ہونے کی صورت میں عید الفطر یکم اپریل (بروز منگل) کو ہوگی۔

واضح رہے کہ چاند نظر آنے یا نہ آنے کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

Watch Live Public News