'یہ ایسے انجیکشن لگاتے ہیں کہ بندہ آہستہ آہستہ مرجاتا ہے'

'یہ ایسے انجیکشن لگاتے ہیں کہ بندہ آہستہ آہستہ مرجاتا ہے'
اسلام آباد: سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میرے معالج ڈاکٹر فیصل کو بلایا جائے, یہ انجیکشن لگاتے ہیں کہ بندہ آہستہ آہستہ مر جاتا ہے۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) عمران خان نے دوران سماعت عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں 24 گھنٹوں سے واشروم نہیں گیا، ڈر ہے میرے ساتھ مقصود چپڑاسی والا ہاتھ نہ ہو۔ عمران خان نے کہا کہ میرے معالج ڈاکٹر فیصل کو بلایا جائے، یہ ایسے انجیکشن لگاتے ہیں کہ بندہ آہستہ آہستہ مر جاتا ہے۔ بعد ازاں عدالت نے القاعدہ ٹرسٹ کیس میں سماعت مکمل کرتے ہوئے عمران خان کے ریمانڈ سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔