بھارت کی فرسٹیشن مزید کمپاؤنڈ کریں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر

بھارت کی فرسٹیشن مزید کمپاؤنڈ کریں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر

ویب ڈیسک: ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے میزائل داغے گئے، بھارت نے پاکستان اور افغانستان کو نشانہ بنایا، پاک فوج کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے تمام میزائل مار گرائے ہیں۔

  ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری  نے اہم بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کے پاکستان کی ایئر بیسز پر تمام میزائل حملے ناکام بنا دیئے، زیادہ تر بھارتی میزائلوں کو پاکستانی ائیر ڈیفنس سسٹم نے مار گرایا ،  زیادہ تر بھارتی میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کردیا گیا۔
کچھ میزائل ایئر بیسز پر گرے مگر کوئی نقصان نہیں ہوا، پاکستانی قوم ، بھارت کی طاقت مکاری اور جارحیت سے مرغوب ہونے والی نہیں، بھارتی میزائل حملوں کو ایئر ڈیفنس سسٹم کے ذریعے ناکام بنایاگیا، بھارت کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ تمہاری جو فرسٹیشن ہے ہرحملے کی ناکامی کے بعد جلد ہی مزید کمپاؤنڈ کریں گے۔
بھارت خطے میں عدم توازن پیدا کرکے خطے کو جنگ کی طرف دھکیل رہا ہے، بھارت کے ہر حملے کو ناکام بنایا جارہا ہے، بھارتی حملے پاک فوج اور عوام کو پست نہیں کرسکتے،ہر بھارتی حملے کے ساتھ پاک فوج اور عوام کے حوصلے بڑھ رہے ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ پاک فوج ہمہ وقت وطن کے دفاع کیلیے تیار ہے،بھارتی پنجاب اور افغانستان پر حملےبھارتی شر انگیزی کا ثبوت ہیں۔

Watch Live Public News