ترجمان اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل کا پاک، بھارت جنگ بندی پر اہم بیان جاری

ترجمان اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل کا پاک، بھارت جنگ بندی پر اہم بیان جاری

ویب ڈیسک:اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا پاک بھارت جنگ بندی کا خیر مقدم، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی پر بیان جاری کیا۔

  ترجمان اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل اسٹیفن دوجارک کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ سیکریٹری جنرل بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

 اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل اسے موجودہ دشمنیوں کے خاتمے اور کشیدگی میں کمی کی طرف ایک مثبت قدم قرار دیتے ہیں,  انہیں امید ہے کہ یہ معاہدہ دیرپا امن کے قیام میں معاون ثابت ہوگا۔

  ترجمان اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل اسٹیفن دوجارک نے کہا یہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ مسائل کے حل کے لیے ایک سازگار ماحول پیدا کرے گا, اقوام متحدہ خطے میں امن اور استحکام کے فروغ کی کوششوں کی حمایت کرنے کے لیے تیار ہے۔ 

Watch Live Public News