سینیٹر عرفان صدیقی شدید علالت کے باعث ہسپتال میں زیر علاج

سینیٹر عرفان صدیقی شدید علالت کے باعث ہسپتال میں زیر علاج
کیپشن: سینیٹر عرفان صدیقی شدید علالت کے باعث ہسپتال میں زیر علاج

ویب ڈیسک: مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی شدید علالت کے باعث ہسپتال کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ (آئی سی یو) میں زیر علاج ہیں۔ ان کے اہلخانہ نے تصدیق کی ہے کہ عرفان صدیقی سانس کی تکلیف کے باعث ہسپتال میں داخل ہیں۔

اہلخانہ کے مطابق، عرفان صدیقی گزشتہ چند دنوں سے اسلام آباد کے مقامی ہسپتال میں زیر علاج ہیں، اور ان کی حالت تشویش ناک ہے۔ ذرائع کے مطابق، سینیٹر عرفان صدیقی کی علالت کے سبب وہ 27 ویں آئینی ترمیم کے لیے ہونے والی ووٹنگ میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سینیٹ اور قومی اسمبلی کی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی نے 27 ویں آئینی ترمیم کی 49 شقوں کی منظوری دے دی تھی، اور امکان ہے کہ یہ آئینی ترمیم آج سینیٹ کے اجلاس میں پیش کی جائے گی۔ دوسری جانب متحدہ اپوزیشن نے اس ترمیم کو مسترد کرتے ہوئے اس کے خلاف تحریک چلانے اور پارلیمنٹ کو روکنے کا اعلان کیا ہے۔

Watch Live Public News