27ویں آئینی ترمیم: اسحاق ڈار کا ‘نمبرز پورے ہونے’ سے متعلق سوال پر مؤقف سامنے آ گیا

27ویں آئینی ترمیم: اسحاق ڈار کا ‘نمبرز پورے ہونے’ سے متعلق سوال پر مؤقف سامنے آ گیا
کیپشن: 27ویں آئینی ترمیم: اسحاق ڈار کا ‘نمبرز پورے ہونے’ سے متعلق سوال پر مؤقف سامنے آ گیا

ویب ڈیسک: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سینیٹ میں 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے درکار نمبرز کے حوالے سے صحافی کے سوال کا مختصر مگر معنی خیز جواب دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے آج سینیٹرز کے اعزاز میں ناشتے کا اہتمام کیا گیا، جس میں حکومت میں شامل اتحادی جماعتوں کے ارکانِ سینیٹ اور وفاقی کابینہ کے اراکین نے شرکت کی۔ ناشتے کی میزبانی پارلیمنٹ ہاؤس کے بینکوئیٹ ہال میں کی گئی، جہاں وزیراعظم نے اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز سے ملاقات بھی کی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اس موقع پر اتحادی جماعتوں کے ارکان کا آئینی ترمیم کی حمایت پر شکریہ ادا کیا، جبکہ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے ترمیمی بل پر بریفنگ دی۔

تقریب میں شریک نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے جب صحافی نے سوال کیا کہ “کیا سینیٹ میں نمبرز پورے ہیں؟” تو انہوں نے مسکراتے ہوئے جواب دیا، “جی، ان شاءاللہ۔”
ایک اور صحافی نے پوچھا کہ “کیا جان بلیدی صاحب مان گئے؟” تو اسحاق ڈار نے کہا، “جب ووٹنگ ہوگی تو پتا چل جائے گا۔”

انہوں نے مزید بتایا کہ سینیٹر عرفان صدیقی سخت بیمار ہیں اور ووٹنگ میں شریک نہیں ہو سکیں گے۔

اس موقع پر پیپلز پارٹی کے سینیٹر شہادت اعوان نے بھی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئینی عدالت وقت کی ضرورت ہے اور ملٹری کمانڈ سے متعلق معاملات پر طویل مشاورت کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے۔

Watch Live Public News