27 ویں ترمیم کا معاملہ، پی ٹی آئی کے دو سینیٹرز کا پارٹی سے رابطہ منقطع ہو گیا

27 ویں ترمیم کا معاملہ، پی ٹی آئی کے دو سینیٹرز کا پارٹی سے رابطہ منقطع ہو گیا
کیپشن: 27 ویں ترمیم کا معاملہ، پی ٹی آئی کے دو سینیٹرز کا پارٹی سے رابطہ منقطع ہو گیا

ویب ڈیسک: ستائیس ویں ترمیم کا معاملہ، پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے دو سینیٹرز کا پارٹی قیادت سے رابطہ منقطع ہو گیا۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے دو سینیٹرز سینیٹر سیف اللہ ابڑو اور سینیٹر فیصل سلیم سے پارٹی کا رابطہ نہیں ہو پا رہا اُن کے فون بند جارہے ہیں۔ سیف اللہ ابڑو نے عمران خان کے کہنے پر قائمہ کمیٹیوں سے استعفے بھی نہیں دیا تھا۔ سینیٹر فیصل سلیم الرحمان 26ویں آئینی ترمیم کے وقت بھی پارٹی سے رابطے میں نہیں رہے تھے۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی نے 27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف ملک بھر میں احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔ پی ٹی آئی قیادت نے کہا تھا کہ وہ پوری کوشش کریں گے یہ 27 آئینی ترمیم پاس نہ ہو۔

Watch Live Public News