دو نہروں میں شگاف پڑ گئے، محکمہ انہار کا عملہ دونوں جگہ نہ پہنچا

دو نہروں میں شگاف پڑ گئے، محکمہ انہار کا عملہ دونوں جگہ نہ پہنچا
پبلک نیوز: کندیاں راجباہ میں دس فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا، منچن آباد میں نہر میں شگاف پڑنے کی اطلاعات، پانی لوگوں کی فصلوں میں داخل ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق کندیاں راجباہ میں نظام آباد کے قریب دس فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا۔ پانی لوگوں کی فصلوں میں داخل ہو گیا۔ کٹاؤ کا پانی آبادی کی طرف بڑھنے لگا۔ محکمہ انہار کا عملہ اطلاع کے باوجود موقعہ پہ نہ پہنچا۔ شہری اپنی مدد آپ کے تحت شگاف پر کر رہے ہیں۔ دوسری جانب منچن آباد کے نواحی نواحی گاؤں کرم پور گدھوکا کے قریب بہاولی نہر میں 25 فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا۔ شگاف پڑنے سے سینکڑوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں زیر آب آ گئیں۔ شگاف پر کرنے کیلئے محکمہ انہار کا عملہ نہ پہنچ سکا، علاقہ مکینوں کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔