ویب ڈیسک: اینٹی کرپشن عدالت لاہور میں پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمے میں چوہدری پرویز الہی سمیت دیگر کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن عدالت کے جج جاوید اقبال وڑائچ نے کیس کی سماعت کی ۔ سرکاری وکیل تنویر چوہدری ایڈووکیٹ پیش ہوئے ۔پرویز الہی کے وکیل نے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی ۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ پرویز الہی کی طبعیت ناساز ہے عدالت حاضری معافی کی درخواست منظور کرے ۔
عدالت نے پرویز الہی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی ۔شریک ملزم اعجاز ،زوہیب اور حیدر شفقات نے بریت کی درخواستیں دائر کردیں۔
عدالت نے اینٹی کرپشن کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے دلائل طلب کرلیے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر شریک ملزم مختار رانجھا کی بریت کی درخواست پر دلائل طلب کرلیے۔ عدالت نے سماعت 8 اکتوبر تک ملتوی کردی ۔