(ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) نے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کردی ہے۔
ون ڈے بیٹرز رینکنگ میں انڈیا کے شبمن گل پہلے نمبر پر موجود ہیں ۔پاکستان کے بابر اعظم کا رینکنگ میں تیسرا نمبر برقرار ہے۔
انگلینڈ کے جو روٹ 5 درجے ترقی کے بعد 19 ویں نمبر پر آ گئے ،انگلینڈ کے جوز بٹلر 7 درجے ترقی کے بعد 35 ویں نمبر پر آ گئے۔
ون ڈے باؤلرز میں ساؤتھ افریقہ کے کیشو مہراج کا پہلا نمبر برقرار ہے۔انگلینڈ کے جوفرا آرچر کی لمبی چھلانگ 16 درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آ گئے ۔ انگلینڈ کے عادل رشید 7 درجے ترقی کے بعد 8 ویں نمبر پر آ گئے ۔
پاکستان کا کوئی باولر ٹاپ ٹین میں شامل نہیں ۔شاہین آفریدی دو درجے تنزلی کے بعد 16 ویں نمبر پر چلے گئے ۔
ون ڈے آل راؤنڈرز میں زمبابوے کے سکندر رضا کا پہلا نمبر برقرار ہے۔
آئی سی سی ٹی ٹونٹی رینکنگ :
ٹی ٹونٹی بیٹنگ رینکنگ میں بھارت کے ابھیشک شرما کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔سری لنکا کے کوشال پریرا 3 درجہ بہتری کے بعد 9 ویں پوزیشن پر آگئے ، یواے ای کے کپتان محمدوسیم 4 درجہ بہتری کے بعد 22 ویں نمبر پر آگئے ۔
بابر اعظم 3 درجہ تنزلی کے بعد 24 ویں ، رضوان 6 درجہ تنز لی کے بعد 28 ویں نمبر پر چلے گئے۔حسن نواز کی 4 درجہ تنزلی، رینکنگ میں 35 ویں ہو گئی۔ بنگلہ دیش کے لٹن داس 6 درجہ بہتری کے بعد 41 ویں نمبر پرآگئے،سلمان علی آغا 2درجہ بہتری کے بعد 57 ویں پوزیشن پر پہنچ گئے۔
ٹی ٹونٹی باؤلنگ رینکنگ:
ٹی ٹونٹی باؤلنگ رینکنگ میں جیکب ڈفی کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔ افغانستان کے راشد خان ایک درجہ تنزلی کے بعد 9ویں نمبر پر چلے گئے ۔ پاکستان کے سفیان مقیم کی 7درجہ لمبی چھلانگ،15 ویں پوزیشن پر پہنچ گئے۔
شاہین آفریدی 4 درجہ بہتری کے بعد 22 ویں نمبرپر آگئے، ابرار احمد 39 درجے کی چھلانگ کے بعد 28 ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ، محمد نواز 13 درجے بہتری کے بعد 30 ویں نمبر پر آگئے جبکہ افغانستان کے نوراحمد کی 40 درجے بہتری،34 ویں نمبر پربراجما ن ہیں ۔
ٹی ٹونٹی آل راؤنڈرز رینکنگ:
ٹی ٹونٹی آل راؤنڈرز رینکنگ میں بھارت کے ہردک پانڈیا کی پہلی پوزیشن ہے۔زمبابوے کے سکندررضا تین درجہ بہتری کے بعد چوتھے نمبر پر پہنچ گئے،پاکستان کے صائم ایوب ٹاپ ٹین آل راؤنڈرز میں شامل ہوگئے ، صائم ایوب 5 درجہ بہتری کے بعد 10 ویں نمبر پر پہنچ گئے ، محمد نواز 5 درجہ بہتری کے بعد 16 ویں نمبرپر آگئے ،افغانستان کے عظمت اللہ عمرزئی 6 درجہ بہتری کے بعد 22 ویں پوزیشن پر براجمان ہیں ۔