سابق ڈی جی نیب لاہور سلیم شہزاد نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

سابق ڈی جی نیب لاہور سلیم شہزاد نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

(ویب ڈیسک ) ذرائع کے مطابق  سابق ڈی جی نیب لاہورسلیم شہزاد کی جانب سے  اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا گیا ہے۔ سلیم شہزاد نے اپنا استعفیٰ چیئرمین نیب کو بھجوا دیا ہے۔

نجی ٹی وی  کے مطابق  ذرائع نے بتایا ہے کہ   سلیم شہزاد کی ریٹائرمنٹ میں ابھی 1 سال باقی تھا.

ذرائع کے مطابق   سابق ڈی جی نیب لاہور کا استعفیٰ تاحال چیئرمین نیب کو موصول نہیں ہوا۔ چیئرمین نیب بیرونِ ملک سے واپسی پر استعفیٰ منظور کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کریں گے۔

واضح رہے کہ سلیم شہزاد ڈیپوٹیشن پر نیشنل ٹیلینٹ پول میں ڈی جی کے طور پر تعینات تھے۔

یاد رہے کہ   سابق ڈی جی نیب لاہور سلیم شہزاد 2017 سے 2021 تک لاہور میں ڈی جی نیب رہے، اس دوران انہوں نے کئی اہم سیاسی کیس نمٹائے۔

Watch Live Public News