(ویب ڈیسک ) لیسکوکے نوٹیفکیشن کے مطابق سولر صارفین کیلئے اے ایم آئی میٹر کی تنصیب لازمی قرار دیدی گئی۔
لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی ( لیسکو) نے سولر انرجی استعمال کرنے والے صارفین کے لیے نیا فیصلہ جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اب صرف اے ایم آئی میٹر ہی سولر کنکشنز کے ساتھ لگائے جائیں گے۔
کمپنی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سولر صارفین کیلئے اے ایم آئی میٹر کی تنصیب لازمی قرار دے دی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس میٹر کی قیمت 70 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے جو اس سے قبل تقریباً 35 ہزار روپے تھی۔ قیمت میں اس اضافے کے بعد سولر صارفین کو دگنا بوجھ برداشت کرنا ہوگا۔ مزید یہ کہ نئے سولر کنکشنز کی درخواستوں کو عارضی طور پر روک دیا گیا ہے۔ یہ اقدام وزارتِ توانائی کی ہدایات پر کیا گیا ہے۔