ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے سماجی تحفظ کے جال کو بڑھایا ہے ، ٹارگٹڈ سبسڈی فراہم کی ہے ، پی ڈی ایم حکومت پاکستان کو فیٹف گرے لسٹ سے نکالنے میں بھی کامیاب رہی ہے ، بہترین وزارتی رابطہ کاری، عسکری قیادت کے تعاون سے طویل سفر تھا ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونا غیرمعمولی واقعہ تھا، اس کی وجہ صرف یہ نہیں تھی کہ عدم اعتماد کے بعد پی ڈی ایم کی حکومت اقتدار میں آئی بلکہ یہ وہ موقع تھا کہ جب پاکستان کی تقریباً تمام سیاسی قوتوں نے مل کر غیر مقبول حکومت کو آئینی طریقے سے ہٹانے کیلئے پارلیمنٹ کا فورم استعمال کیا ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ مختلف منشور رکھنے والی جماعتوں نے قومی مفاد پر یک جہتی کا مظاہرہ کیا ہے جو کہ ملک میں سیاسی انقلاب کی طرف اہم پیش قدمی تھی، محاذ آرائی کے برعکس یہ سیاسی مصالحت اور تعاون کی سیاست کے نئے دور کا بھی آغاز تھا ۔The passage of No-Confidence Vote against Imran Niazi's government was unprecedented not because PDM came into power but because almost all of Pakistan's political forces came together to use the forum of Parliament to vote out an unpopular govt through constitutional means. 2/n
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) April 11, 2023
شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی بچھائی گئی معاشی بارودی سرنگوں اور عالمی تیل اور غذائی اجناس کی سپلائی لائن میں رکاوٹوں کے باوجود پاکستان کی معیشت میں بہتری جاری ہے، دیوالیہ ہونے کی تمام پیش گوئیاں غلط ثابت ہوئیں ہیں ، ملکی معیشت کو بحال کرنے کیلئے حکومت مخلصانہ کوششیں کررہی ہے ۔Despite the economic landmines laid by IK & disruptions in global fuel and food supply lines, Pakistan's economy has continued to stay afloat. All predictions of default have turned out to be false alarms. Sincere efforts are underway to revive the economy. 4/n
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) April 11, 2023
شہباز شریف نے کہا کہ 1 سال میں ہم نے ایک پارٹنر کے طور پر پاکستان کی ساکھ قائم کرنے میں بڑی حد تک کامیابی حاصل کی ہے ، پاکستان کو گذشتہ سال بے مثال سیلاب کا سامنا کرنا پڑا ہے ، حکومت نے بچاؤ ریلیف اور بحالی کی کوششیں کیں ہیں ، لاکھوں لوگوں کو سماجی تحفظ فراہم کیا گیا ہے اور عالمی برادری کو متحرک بھی کیا ہے ، سیلاب کے حوالے سے ریلیف کےکاموں کو دنیا نے شاندار تسلیم کیا ۔Pakistan faced unprecedented floods last year. The decisiveness with which the government undertook rescue, relief & rehabilitation efforts, provided social protection to millions of people & mobilized international community has been acknowledged by the world as outstanding. 6/n
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) April 11, 2023
وزیراعظم نے مزید کہا ہے کہ حکومت نے عالمی سطح پر بھی پاکستان کا مقدمہ پیش کرنے کیلئے موسمیاتی ڈپلومیسی کا استعمال کیا ہے ، جی 77 کے چیئر کے طور پر حکومت پاکستان نے فنڈ کے قیام میں اہم کردار ادا کیا، جنیوا میں 9 ارب امریکی ڈالر کا وعدہ ہماری کامیاب سفارت کاری کا ثبوت ہے، گزشتہ ایک سال میں توانائی کے شعبے میں حکومت نے شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کی کوششیں کیں۔Government employed climate diplomacy to present Pakistan's case on the international stage. As Chair of G77 plus China, we were instrumental in the establishment of loss & damage fund. Pledges of USD 9 billion at Geneva moot are evidence of our successful diplomacy. 7/n
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) April 11, 2023
Under the watch of the PDM government, Pakistan managed to exit the FATF grey list, thanks to the excellent inter-ministerial coordination as well as support extended by our military leadership. It was a long journey but sustained efforts made it possible. 10/n
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) April 11, 2023