ایکشن اور ڈرامےسےبھرپور ویب سیریز ’ہیرا منڈی‘کےٹریلر نے دھوم مچادی

ایکشن اور ڈرامےسےبھرپور ویب سیریز ’ہیرا منڈی‘کےٹریلر نے دھوم مچادی
کیپشن: ایکشن اور ڈرامےسےبھرپور ویب سیریز ’ہیرا منڈی‘کےٹریلر نے دھوم مچادی

ویب ڈیسک: بالی ووڈ کے معروف ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی ویب سیریز ’ہیرا منڈی: دی ڈائمنڈ بازار‘ کا ٹریلر دیکھ کر کئی مداح مایوسی کا اظہار کرتے نظر آ رہے ہیں۔

تفصیلا ت کے مطابق سنجے لیلا بھنسالی کی نیٹ فلکس کے لیے بنائی گئی ویب سیریز ’ہیرا منڈی: دی ڈائمنڈ بازار‘ جس کا مداحوں کو بہت بے تابی سے انتظار ہے بلآخر اس ویب سیریز کا ٹریلر ریلیز ہو گیا ہے۔

ٹریلر میں تقسیمِ ہند سے پہلے کے زمانے کی منظر کشی کی گئی ہے جس میں ہیرا منڈی کی طوائفوں کا ایک کوٹھا آزادی کی جنگ میں شامل ہوتے ہوئے نظر آ رہا ہے۔

ویب سیریز کی کہانی میں آزادی سے قبل درباریوں کی زندگیوں میں محبت اور دھوکا دہی کو شاندار انداز میں دکھایا گیا ہے۔

یہ زبردست ٹریلر دیکھ کر فلمی شائقین اس بات پر مایوسی کا اظہار کر رہے ہیں کہ وہ سنجے لیلا بھنسالی کا یہ شاہکار سنیما میں بڑی اسکرین پر نہیں دیکھ سکیں گے۔

ٹریلر میں بھارتی فلم انڈسٹری کی سینئر اداکارہ فریدہ جلال کو طویل عرصے کے بعد اسکرین پر دیکھ کر مداح بے حد خوش ہیں۔

اس ویب سیریز کی کاسٹ میں سوناکشی سنہا، منیشا کوئرالہ، ادیتیہ راؤ حیدری، رچا چڈا اور سنجیدا شیخ شامل ہیں۔

ویب سیریز ’ہیرا منڈی: دی ڈائمنڈ بازار‘ کو یکم مئی سے نیٹ فلکس پر نشر کیا جائے گا۔