سلمان خان کی وائرل ویڈیو پر مداح تشویش میں مبتلا، صحت سے متعلق سوالات اٹھنے لگے

سلمان خان کی وائرل ویڈیو پر مداح تشویش میں مبتلا، صحت سے متعلق سوالات اٹھنے لگے
کیپشن: سلمان خان کی وائرل ویڈیو پر مداح تشویش میں مبتلا، صحت سے متعلق سوالات اٹھنے لگے

ویب ڈیسک: بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کی حالیہ تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد مداحوں میں ان کی صحت کے حوالے سے تشویش پیدا ہو گئی ہے۔

ممبئی میں ایک سرکاری تقریب میں شرکت کے دوران بننے والی ویڈیوز میں بعض سوشل میڈیا صارفین نے سلمان خان کو پہلے کے مقابلے میں کمزور اور تھکا ہوا محسوس کیا، جس کے بعد مداحوں نے ان کی خیریت کے بارے میں سوالات اٹھائے۔

کئی صارفین نے سلمان خان کی صحت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا، جبکہ بعض نے انہیں آرام کا مشورہ دیا۔ تاہم کچھ مداحوں نے کہا کہ صرف تصاویر یا مختصر ویڈیوز کی بنیاد پر کسی کی صحت سے متعلق قیاس آرائیاں کرنا مناسب نہیں۔

دوسری جانب سلمان خان نے سوشل میڈیا پر ایک مختصر پیغام شیئر کیا، جسے مداحوں نے ان کی خیریت سے متعلق مثبت اشارہ قرار دیا۔ تاہم اداکار یا ان کی ٹیم کی جانب سے کسی نئی بیماری یا طبی مسئلے کی تصدیق نہیں کی گئی۔

واضح رہے کہ سلمان خان ماضی میں چہرے کے اعصاب سے متعلق بیماری ٹریجیمینل نیورالجیا کا شکار ہونے کا بتا چکے ہیں، جس کے علاج کا ذکر انہوں نے اپنے انٹرویوز میں بھی کیا تھا۔ حالیہ وائرل ویڈیوز کے بعد ان کی صحت سے متعلق یہ معاملہ دوبارہ سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آ گیا ہے۔

Watch Live Public News