صدر ٹرمپ نے دنیا بھر کے خالی آئل ٹینکرز کو امریکا آنے کی دعوت دیدی

صدر ٹرمپ نے دنیا بھر کے خالی آئل ٹینکرز کو امریکا آنے کی دعوت دیدی
کیپشن: صدر ٹرمپ نے دنیا بھر کے خالی آئل ٹینکرز کو امریکا آنے کی دعوت دیدی

ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دنیا بھر کے خالی آئل ٹینکرز کو امریکا آنے اور امریکی تیل کی لوڈنگ کی دعوت دے دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا میں موجود اعلیٰ معیار کا تیل عالمی منڈیوں کے لیے دستیاب ہے اور امریکی تیل و گیس دنیا میں بہترین ہیں۔ ٹرمپ کے مطابق امریکا کے پاس بعض بڑے ممالک کے مجموعی ذخائر سے بھی زیادہ تیل موجود ہے، جبکہ آئل ٹینکرز کے لیے فوری لوڈنگ اور تیز تر واپسی کو یقینی بنایا جائے گا۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ جلد واضح ہو جائے گا کہ ایرانی وفد نیک نیتی سے مذاکرات کر رہا ہے یا نہیں، تاہم تیل بردار جہازوں کی امریکا منتقلی کا بیان آبنائے ہرمز کی صورتحال سے متعلق نہیں ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران کی بحری اور فضائی صلاحیتیں شدید متاثر ہوئی ہیں، اور اس کے دفاعی نظام، ریڈار، میزائل اور ڈرون انفراسٹرکچر بڑی حد تک ناکارہ ہو چکے ہیں۔

ٹرمپ کے مطابق ایران کے پاس اب صرف سمندری بارودی سرنگوں کی دھمکی باقی رہ گئی ہے، جبکہ ان سے متعلق تمام 28 کشتیاں تباہ ہو چکی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کے مفاد میں آبنائے ہرمز کو بارودی سرنگوں سے صاف کرنے کا عمل شروع کیا جا رہا ہے تاکہ عالمی توانائی کی ترسیل محفوظ بنائی جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ چین، جاپان، جنوبی کوریا، فرانس اور جرمنی جیسے ممالک کے لیے بھی یہ اقدام اہم ہے۔

صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ مختلف ممالک کے خالی بحری جہاز تیل کی لوڈنگ کے لیے امریکا کا رخ کر رہے ہیں، اور امریکا کسی بھی صورت فرٹیلائزر کی صنعت سے قیمتوں میں اضافے کو قبول نہیں کرے گا۔

Watch Live Public News