مذہبی تہوار کے پوسٹر پر میا خلیفہ کی تصویر نے تہلکہ مچا دیا

مذہبی تہوار کے پوسٹر پر میا خلیفہ کی تصویر نے تہلکہ مچا دیا
کیپشن: Mia Khalifa
سورس: web desk

ویب ڈیسک:فحش فلموں کی سابق اداکارہ میا خلیفہ بھارت میں کیوں موضوع بحث ہیں؟ ایسا کیا ہوگیا کہ پولیس کو ایکشن لینا پڑا؟

 بھارتی میڈیا کی خبر یہ ہے کہ بھارتی ریاست تامل ناڈو کے کانچی پورم ضلع میں ایک مذہبی تہوار کے لیے لگائے گئے ہورڈنگ میں فحش فلموں کی سابق اداکارہ میا خلیفہ کی تصویر لگادی گئی,یہ ہورڈنگ ’ آدی‘ تہوار کے لیے لگایا گیا تھا، جس میں تامل ناڈو بھر کے مندروں میں دیوی اماں (پاروتی) کی پوجا کی جاتی ہے۔ 
عظیم الشان ایونٹس کے ایک حصے کے طور پر کوروویملائی میں ناگتھمن اور سیلیامان مندروں میں ہورڈنگس لگائے گئے تھے،ان میں سے ایک ہورڈنگ اس وقت وائرل ہوا جب میا خلیفہ کی تصویر دیوتاؤں کی تصویروں کے ساتھ دکھائی دی.

مزید پڑھیں: نازیبا تصاویر کیسے لیک ہوئیں؟عرفی جاوید نےبتادیا

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس  کو ایڈٹ کرکے لگایا گیا ہے , میا خلیفہ  ’پال کڈم‘ (دودھ کا برتن) اٹھائے ہوئے ہے جو تہوار میں روایتی چڑھاوے کا ایک حصہ ہے۔

ہورڈنگ لگانے کے ذمہ دار افراد نے اس بات کو یقینی بنایا کہ ان کی اپنی تصویر بھی ہورڈنگ میں ظاہر ہو، اس لیے انہوں نے ہورڈنگ پر اپنے نام آدھار کارڈ کی طرح لکھوائے ہیں،ہورڈنگ کی تصویر وائرل ہونے بعد علاقے میں تہلکہ مچا دیا جس کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر اسے ہٹا دیا۔

Watch Live Public News