دبئی: برج خلیفہ کے سامنے ہزاروں ڈرونز نے مائیکل جیکسن کی شبیہ بنا دی

دبئی: برج خلیفہ کے سامنے ہزاروں ڈرونز نے مائیکل جیکسن کی شبیہ بنا دی

(ویب ڈیسک) دبئی میں دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ کے سامنے ہزاروں ڈرونز نے مائیکل جیکسن کی شبیہ بنادی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے شہر دبئی  میں مائیکل جیکسن کے مشہور گانوں کی دھنوں پر شاندار لائٹ شو کا انعقاد کیا گیا۔

رنگ برنگی روشنیوں اور جدید ٹیکنالوجی سے سجے اس نظارے نے حاضرین کو حیران کر دیا۔

اس لائٹ شو کا مقصد گلوکار مائیکل جیکسن کو خراج تحسین پیش کرنا تھا۔

Watch Live Public News