ویب ڈیسک: پاپ کے بے تاج بادشاہ مائیکل جیکسن کی زندگی پر مبنی فلم " مائیکل" کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے، جس نے دنیا بھر کے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑا دی ہے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق، فلم میں جیکسن کی زندگی کے مختلف پہلو دکھائے گئے ہیں، جن میں ان کا بچپن، موسیقی کی ابتدائی کامیابیاں، اور سپر اسٹار بننے کا سفر شامل ہے، جو انتہائی جاندار انداز میں پیش کیا گیا ہے۔
ہدایت کار اینٹوان فوکا نے ٹریلر میں جیکسن کی یادگار اسٹیج پرفارمنسز اور ان کی ذاتی جدوجہد دونوں کو بڑی خوبصورتی سے دکھایا، جس سے مداح شدید متاثر ہوئے ہیں۔
فلم میں مائیکل جیکسن کا مرکزی کردار ان کے بھتیجے جعفر جیکسن نے ادا کیا ہے، جو اپنے چچا کے انداز، ڈانس اور تاثرات کو بہت قدرتی اور دلکش طریقے سے پیش کرتے ہیں۔
ٹریلر کے منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے اچھا ردعمل آیا، اور مختلف ویڈیوز وائرل ہو گئیں۔ مداحوں نے اسے ایک جذباتی اور پرجوش لمحہ قرار دیا ہے۔
یہ فلم نہ صرف مائیکل جیکسن کی غیر معمولی کامیابیوں کو اجاگر کرے گی، بلکہ ان کی ذاتی زندگی کی پیچیدگیوں پر بھی روشنی ڈالے گی، جس سے نئی نسل کو اس لیجنڈ کی زندگی کے قریب سے سمجھنے کا موقع ملے گا۔