مائیکل جیکسن کی بائیوپک ’مائیکل‘ نے ریلیز سے قبل ہی بڑے ریکارڈ قائم کردیے

مائیکل جیکسن کی بائیوپک ’مائیکل‘ نے ریلیز سے قبل ہی بڑے ریکارڈ قائم کردیے
کیپشن: مائیکل جیکسن کی بائیوپک ’مائیکل‘ نے ریلیز سے قبل ہی بڑے ریکارڈ قائم کردیے

ویب ڈیسک: پاپ گلوکار مائیکل جیکسن کی بائیوپک " مائیکل" نے ریلیز سے قبل ہی تاریخ رقم کر دی ہے۔

فلم کے ٹریلر نے دو بڑے ریکارڈ قائم کیے ہیں،  ویو میٹرکس کے اعداد و شمار کے مطابق، اس ٹریلر نے صرف ایک دن میں 116 ملین سے زائد ویوز حاصل کرکے لائنز گیٹ کی تاریخ کا سب سے زیادہ دیکھا جانے والا ٹریلر بننے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

اس کے علاوہ، " مائیکل" کا ٹریلر ٹیلر سوئفٹ کے "دی ایراس ٹور" کو پیچھے چھوڑتے ہوئے اب تک کا سب سے زیادہ دیکھا جانے والا میوزک بائیوپک ٹریلر بن گیا ہے۔

یہ بائیوپک مائیکل جیکسن کے موسیقی کیریئر میں درپیش چیلنجز اور مشکلات کو دکھاتی ہے، تاہم اس میں ان کی نجی زندگی کے تنازعات یا ان پر لگنے والے الزامات شامل نہیں کیے گئے۔

یہ فلم پہلے 3 اکتوبر 2025 کو ریلیز ہونے والی تھی، مگر اب یہ 24 اپریل 2026 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

Watch Live Public News