اداکار وجے نے ریاست تامل ناڈو کے وزیراعلیٰ کا حلف اٹھا لیا

اداکار وجے نے ریاست تامل ناڈو کے وزیراعلیٰ کا حلف اٹھا لیا
کیپشن: اداکار وجے نے ریاست تامل ناڈو کے وزیراعلیٰ کا حلف اٹھا لیا

ویب ڈیسک: بھارتی فلم انڈسٹری کے سابق اسٹار وجے تھلاپتی نے بھارتی ریاست تامل ناڈو کے نئے وزیراعلیٰ کے طور پر باضابطہ حلف اٹھا لیا۔

حلف برداری کی پروقار تقریب چنئی کے نہرو اسٹیڈیم میں منعقد ہوئی، جس میں بڑی تعداد میں مداحوں اور سیاسی رہنماؤں نے شرکت کی۔ وجے کی نئی سیاسی جماعت ’تاملگا ویٹری کڑگم‘ نے حالیہ انتخابات میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 234 میں سے 108 نشستیں حاصل کیں۔ اگرچہ حکومت بنانے کے لیے 118 نشستیں درکار تھیں، لیکن کانگریس، سی پی آئی، سی پی ایم اور انڈین یونین مسلم لیگ سمیت دیگر اتحادی جماعتوں کی حمایت سے وجے کو واضح اکثریت حاصل ہوئی۔

رپورٹس کے مطابق، وجے نے گورنر راجند وشواناتھ سے ملاقات کے بعد حکومت سازی کی دعوت قبول کی، اور انہیں ہدایت دی گئی کہ وہ 13 مئی تک اسمبلی میں اپنی اکثریت ثابت کریں۔

یہ کامیابی تاریخی ہے کیونکہ وجے نے اپنی جماعت صرف فروری 2024 میں قائم کی تھی، اور پہلے ہی الیکشن میں روایتی سیاسی جماعتوں کو شکست دے کر ریاست کے سیاسی نقشے کو بدل دیا۔

وجے تھلاپتی نے اپنی فلمی کیریئر کی بلندیاں چھو کر سیاست میں قدم رکھا، اور مہم کے دوران بے روزگاری، بدعنوانی اور سماجی مسائل پر آواز بلند کی۔

Watch Live Public News