ویب ڈیسک: اسلام آباد کے تھانہ شہزاد ٹاؤن میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے تقریباً 40 کارکنوں کے خلاف 14 اگست کو دھرنے کی منصوبہ بندی کرنے پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مقدمے میں امن عامہ ایکٹ سمیت 8 دفعات شامل کی گئی ہیں۔
پولیس کے مطابق، کارکنان کو شہزاد ٹاؤن کے علاقے سے گرفتار کیا گیا، جہاں وہ ہوسٹل سٹی میں دھرنے سے متعلق کانفرنس کر رہے تھے۔ چھاپے کے دوران کارکنان بینرز اور ڈنڈوں سے لیس تھے اور پولیس کو دیکھتے ہی اشتعال انگیز نعرے بازی شروع کر دی۔
مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ کارکنان دھرنے میں شمولیت کا منصوبہ بنا رہے تھے اور گرفتاری کے وقت پولیس کے خلاف مزاحمت کرتے ہوئے دھاوا بول دیا۔