USB پر دو سوراخ کیوں بنائے جاتے ہیں؟جان کر حیران رہ جائیں گے

USB پر دو سوراخ کیوں بنائے جاتے ہیں؟جان کر حیران رہ جائیں گے

ویب ڈیسک: عصر حاضر میں ٹیکنالوجی کا استعمال بہت بڑھ چکا ہے، کارباری افراد لین دین کے معاملات میں اکثر کمپیوٹر اور ڈیٹا اسٹور کرنے کے لئے مختلف ڈیوائسز استعمال کرتے ہیں، اس سب میں USB کو خاص اہمیت حاصل ہے۔

1996 میں یو ایس بی ڈیوائس کو متعارف کرایا گیا جس کے بعد سے ہی اسے کمپیوٹر پورٹس سے کی بورڈز، پرنٹر، ماؤس اور دیگر کو کنکٹ کرنے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔

گزشتہ برسوں میں یو ایس بی میں کافی تبدیلیاں آئی ہیں اور یو ایس بی 1.0 سے یو ایس بی 4 ورژنز سامنے آئے جس سے ڈیٹا ٹرانسفر اسپیڈ بہتر ہوئی۔

یو ایس بی سی اب بالادست کنکٹر ہے جس کی وجہ اس کا کامپیکٹ سائز، ریورس ایبل ڈیزائن اور اسمارٹ فونز، لیپ ٹاپس اور دیگر کے لیے اس کو اپنانا ہے۔

ویسے تو بیشتر افراد یو ایس بی ٹائپ اے پورٹ سے واقف ہیں مگر بہت کم افراد اس کے کنکٹر میں بنے 2 چوکور سوراخوں پر توجہ مرکوز کرتے ہیں۔

یہ یو ایس بی کنکٹر کو خوبصورت بنانے کے لیے نہیں بلکہ وہ ایک خاص مقصد کے لیے بنائے جاتے ہیں۔

یہ سادہ مکینیکل فیچر درحقیقت پورٹ کے اندر موجود retention کلپس کے ساتھ ملکر مستحکم کنکشن فراہم کرتا ہے، تاکہ حادثاتی ڈس کنکشن کی روک تھام ہوسکے۔

یہ ان فیچرز میں سے ایک ہے جس نے یو ایس بی کو کنکشن کا عالمی معیار بنانے میں مدد فراہم کی، اگر آپ کسی یو ایس پورٹ کو غور سے دیکھیں تو پورٹ کے اندر 2 retention کلپس نظر آئیں گے۔

یہ دونوں کلپس کنکٹر پر موجود چوکور سوراخوں سے باہر نکل کر کنکٹر کو اپنی جگہ پر لگائے رکھنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔

اگر آپ کسی کنکٹر کو سست روی سے کسی یو ایس بی پورٹ میں داخل کریں تو آپ کو بہت ہلکی سی کلک کی آواز سنائی دے گی، جس سے علم ہوتا ہے کہ retention کلپس اپنی جگہ پر جم چکے ہیں اور یو ایس بی اسٹک کے باہر نکلنے کا خطرہ نہیں, اگر یہ کلپس موجود نہ ہوں تو یو ایس بی ڈیوائس مسلسل ڈس کنکٹ ہوتی رہے گی یا باہر نکلتی رہے گی۔

Watch Live Public News