(ویب ڈیسک) ایران کی جانب سے قاتلانہ حملے کے خطرے کے باعث امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکیہ سے روانگی پر خفیہ طور پر طیارہ تبدیل کیا،جس کی ویڈیومنظرعام پرآگئی ہے۔
نیٹو اجلاس کے بعد واشنگٹن واپسی پر امریکی صدر کا طیارہ تبدیل کرنے کا سنسنی خیز انکشاف ہوا ہے،ڈونلڈ ٹرمپ میڈیا کو دکھانے کے لیے پرانے ایئر فورس ون میں سوار ہوئے لیکن چند منٹ بعد خفیہ طور پر نکال لیے گئے۔
امریکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ٹرمپ کو طیارے سے نکالنے کے لیے کھانا فراہم کرنے والے ایئرپورٹ کیٹرنگ ٹرک کا استعمال کیا گیا۔
واشنگٹن پوسٹ نے دعویٰ کیا کہ صدر ٹرمپ کو کیٹرنگ ٹرک کے ذریعے ایک چھوٹے سی-32 اے طیارے میں منتقل کیا گیا، ٹرمپ کی روانگی کے بعد پرانے ایئر فورس ون طیارے کو دھوکہ دینے کے لیے ایئر فورس ون کے کال سائن پر ہی اڑایا گیا۔
میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ طیارے میں سوار صحافیوں کو بھی معلوم نہیں تھا کہ ٹرمپ ان کے ساتھ نہیں، کھڑکیوں کے شیڈز بند رکھنے کی ہدایت کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق امریکی صدر پر قاتلانہ حملے کا الرٹ تھا، خفیہ تبدیلی کے بعد دونوں طیارے چند منٹوں کے وقفے سے برطانیہ پہنچے۔