روس ڈالر کے متبادل کی تلاش جاری رکھے گا: سرگئی لاوروف

روس ڈالر کے متبادل کی تلاش جاری رکھے گا: سرگئی لاوروف
کیپشن: روس ڈالر کے متبادل کی تلاش جاری رکھے گا: سرگئی لاوروف

ویب ڈیسک: روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ روس ڈالر کے متبادل کی تلاش جاری رکھے گا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق، روسی قانون ساز اسمبلی سے خطاب میں لاوروف نے کہا کہ جب امریکا اور اس کے اتحادیوں نے روس کے خلاف پابندیاں عائد کرتے ہوئے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں ڈالر کو سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال کیا اور روس کو اس سے الگ کر دیا، تو روس کو ادائیگی کے متبادل پلیٹ فارمز کی تلاش شروع کرنی پڑی۔

لاوروف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے برکس کے ڈالر کے تسلط کو چیلنج کرنے والی تنقید کا بھی ذکر کیا۔

روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے اس تنقید کے جواب میں کہا کہ روس نے ڈالر کو مسترد نہیں کیا، بلکہ امریکی حکمت عملی کے تحت اسے سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال کیا گیا اور روس کو اس سے کاٹ دیا گیا۔

لاوروف نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ روس کو ادائیگی کے متبادل پلیٹ فارمز کی ضرورت ہے، اور یہ عمل جاری رہے گا۔

Watch Live Public News