ٹرمپ کی پریس بریفنگ کا دلچسپ موڑ: نامعلوم عملہ باتھ روم میں، دروازہ اچانک کھل گیا

ٹرمپ کی پریس بریفنگ کا دلچسپ موڑ: نامعلوم عملہ باتھ روم میں، دروازہ اچانک کھل گیا
کیپشن: ٹرمپ کی پریس بریفنگ کا دلچسپ موڑ: نامعلوم عملہ باتھ روم میں، دروازہ اچانک کھل گیا

ویب ڈیسک: ایئر فورس ون میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دورانِ پرواز پریس بریفنگ اس وقت مزاحیہ صورتِ حال اختیار کر گئی جب ان کے پیچھے موجود باتھ روم کا دروازہ اچانک کھل کر ان کے کندھے سے جا ٹکرایا۔

امریکی میڈیا، خصوصاً فاکس نیوز کے مطابق، بدھ کو ہونے والی پریس کانفرنس میں یہ غیر متوقع لمحہ اس وقت پیش آیا جب دروازہ زور سے کھلتا ہوا صدر ٹرمپ سے ٹکرا گیا۔ صدر نے فوراً پیچھے مڑ کر حیرت سے دروازے کو دیکھتے ہوئے کہا "ہیلو! کوئی اندر ہے؟ باہر آؤ!"

اس واقعے پر پریس کور میں قہقہے بلند ہوگئے اور کچھ لمحوں کے لیے بریفنگ رک گئی۔ باتھ روم میں موجود نامعلوم عملہ باہر آئے بغیر فوراً دروازہ بند کر بیٹھا، جس سے یہ صورتحال مزید دلچسپ بن گئی۔

اس واقعے سے چند لمحے قبل ٹرمپ نے ایک رپورٹر کو مذاق میں خبردار کیا تھا کہ جہاز کے آلات سے احتیاط برتے، “یہ حکومتی جہاز ہے، میں اسے ٹھیک حالت میں رکھنا چاہوں گا۔”

دلچسپ صورتحال کے بعد صدر ٹرمپ نے فوری طور پر اپنی گفتگو کا تسلسل بحال کرتے ہوئے صحت بیمہ اصلاحات اور ہیلتھ سیونگز اکاؤنٹس (HSA) پر سوالات کے جواب دینا شروع کر دیے۔
انہوں نے انشورنس کمپنیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ عوام سے برسوں سے زیادتی کرتی آئی ہیں۔

پس منظر میں وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولین لیوٹ بھی ہنستے ہوئے نظارہ دیکھتی رہیں اور ایک سیکرٹ سروس اہلکار سے بات چیت کرتی دکھائی دیں۔

رپورٹس کے مطابق ایئر فورس ون جیسی محدود جگہوں پر پریس بریفنگ کے دوران چھوٹے موٹے ہنگامے معمول ہیں، لیکن باتھ روم کے دروازے کا صدرِ امریکا کی پریس گفتگو کا حصہ بن جانا ایک منفرد منظر تھا۔

وائٹ ہاؤس نے اس واقعے میں ملوث نامعلوم عملے کے بارے میں کوئی معلومات یا تبصرہ فراہم نہیں کیا۔

Watch Live Public News