ہیری بروک کو دی ہنڈریڈ میں ریکارڈ معاوضہ مل گیا

ہیری بروک کو دی ہنڈریڈ میں ریکارڈ معاوضہ مل گیا
کیپشن: ہیری بروک کو دی ہنڈریڈ میں ریکارڈ معاوضہ مل گیا

ویب ڈیسک: آئندہ برس دی ہنڈریڈ میں انگلش بیٹر ہیری بروک کو تقریباً4 لاکھ 70 ہزار پاؤنڈ کا ریکارڈ معاوضہ ملنے کی توقع ہے، جس کے بعد وہ ٹورنامنٹ کے مہنگے ترین کھلاڑیوں میں شامل ہوجائیں گے۔

ذرائع کے مطابق نئے سرمایہ کاروں کی آمد کے بعد فرنچائزز نے ریٹینشن اوربراہِ راست سائننگ کے معاملات تیزی سے نمٹانا شروع کردیے ہیں، جس کے نتیجے میں ٹورنامنٹ کی مالی حیثیت میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

سن رائزرز لیڈز (سابقہ ناردرن سپر چارجرز) کی قیادت کرنے والے بروک اب اپنی نئی ٹیم کے ساتھ ریکارڈ رقم کے عوض کھیلنے کے لیے تیار ہوں گے۔ دوسری جانب ویلش فائر نے فل سالٹ کو تقریباً 4 لاکھ 50 ہزار پاؤنڈ میں اسکواڈ کا حصہ بنالیا ہے۔

سن رائزرز نے بروک کے ساتھ برائیڈن کارس اور مچل مارش کو بھی اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔

ادھر مانچسٹر سپر جائنٹس نے جوز بٹلر، نور احمد اور ہینرچ کلاسن کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ ٹرینٹ راکٹس جلد جو روٹ اور بین ڈکٹ کی ریٹینشن مکمل کرنے کے قریب ہیں۔

Watch Live Public News