بسنت کے روز کوشش ہوگی زیادہ بسیں چلائیں:سی ٹی او لاہور اطہر وحید

بسنت کے روز کوشش ہوگی زیادہ بسیں چلائیں:سی ٹی او لاہور اطہر وحید

ویب ڈیسک: سی ٹی او لاہور اطہر وحید کی پبلک نیوز کے پروگرام سوال میں گفتگو، کہا بسنت کے روز موٹر سائیکل کی بجائے زیادہ بسیں چلانے کا پلان کر رہے ہیں۔

سی ٹی او لاہور اطہر وحید کا کہنا تھا کہ روڈ سیفٹی کے لئے ہم کام کر رہے ہیں، بسنت کے موقع پر کوشش ہو گئی زیادہ بسیں چلائی جائیں، شہری موٹر سائیکل کا استعمال نہ کریں ۔

بسیں مختلف روٹس اورسڑکوں  پر چلیں گی، سڑکوں پر موٹر سائیکلوں کی تعداد کم  سے کم رکھنے کی کوشش کریں گے، حکومت اگر فری بسیں بھی چلا دے تو کوئی مضائقہ نہیں،تاہم یہ فیصلہ حکومت نے کرنا ہے۔ 

Watch Live Public News