کورونا کی پانچویں لہر، چوبیس گھنٹے میں مزید 39 اموات

کورونا کی پانچویں لہر، چوبیس گھنٹے میں مزید 39 اموات
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان میں کورونا وائرس کی پانچویں لہر کے خطرناک حملے جاری ہیں۔ گذشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا سے مزید 39 افراد جاں بحق جبکہ 3498 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔ نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی) کے جاری اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں گذشہ روز کورونا کے مزید 3498 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد کورونا کےمریضوں کی تعداد 14 لاکھ 77 ہزار 573 ہو گئی ہے۔ کورونا وائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا، جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 5 لاکھ 55 ہزار 920 ہو گئی جبکہ پنجاب میں 4 لاکھ 93 ہزار 478 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔ اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں 2 لاکھ 7 ہزار 820، اسلام آباد میں ایک لاکھ 32 ہزار 711، بلوچستان میں 34 ہزار 986، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 74 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 41 ہزار 584 کیسز سامنے آ چکے ہیں۔ https://twitter.com/OfficialNcoc/status/1491941832443711488?s=20&t=w0E0gtqygnTA_Lp-vbhG2Q ملک بھر میں گذشتہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس مزید 39 افراد زندگی کی بازی ہار گئے،جس کے بعد کورونا وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار 689 تک پہنچ گئی ہے۔ کورونا وائرس سے سب سے زیادہ پنجاب میں 24 اموات رپورٹ ہوئیں۔ اس کے علاوہ اسلام آباد اور خیبر پختونخوا میں 5،5، سندھ میں 4 اور آزاد کشمیر میں ایک مریض انتقال کرگیا۔ کورونا وائرس سے اب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں، جہاں 13322 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ اس کے علاوہ سندھ میں 7958، خیبر پختونخوا میں 6087، اسلام آباد میں 995، بلوچستان میں 370 اور گلگت بلتستان میں 189 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 766 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔ ملک بھر کے مختلف ہسپتالوں میں کورونا سے متاثرہ 82 ہزار 368 مریض زیر علاج ہیں، جن میں سے 1663 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ ملک بھر میں مثبت کیسوں کی شرح چھ اعشاریہ دو فیصد رہی۔ کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے 5761 افراد صحتیاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 13 لاکھ 65 ہزار 518 مریض کورونا وائرس کو شکست دے چکے ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں گذشتہ روز 58 ہزار 77 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 3498 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔