حکومت سازی ، ن لیگ اور پی پی میں سیاسی تعاون پر اتفاق 

حکومت سازی ، ن لیگ اور پی پی میں سیاسی تعاون پر اتفاق 

(ویب ڈیسک ) حکومت سازی کیلئے جوڑ توڑ میں تیزی  ، ن لیگ اور پی پی میں سیاسی تعاون پر اتفاق  کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق      صدر پی پی پی پی آصف علی زرداری اور چیئرمین پی   پی پی بلاول بھٹو زرداری سے سابق وزیراعظم محمد شہباز شریف  نے  بلاول ہاؤس میں ملاقات کی۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی میں سیاس تعاون پر اصولی اتفاق رائے ہوگیا۔

ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال اور مستقبل میں سیاسی تعاون پر تفصیلی بات چیت  کی گئی،  قائدین  نے ملک کو سیاسی استحکام سے ہم کنار کرنے کے لئے سیاسی تعاون کرنے پر اتفاق  کیا۔

دونوں جماعتوں کے قائدین نے اصولی اتفاق کیا کہ  سیاسی عدم استحکام سے ملک کو بچائیں گے۔ملاقات میں دونوں جماعتوں نے صورتحال پر مشاورت کی اور تجاویز پر تبادلہ خیال کیا۔

پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت نے   ن لیگ کی پیشکش  پر جواب دیا کہ   مسلم لیگ ن کی تجاویز کو سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں سامنے رکھیں گے۔

قائدین نے اظہار خیال  کیا کہ   عوام کی اکثریت نے ہمیں مینڈیٹ دیا ہے، ہم عوام کو مایوس نہیں کریں گے۔

  مسلم لیگ ن کے وفد میں اعظم نذیر تارڑ، ایاز صادق، احسن اقبال، رانا تنویر، خواجہ سعد رفیق، ملک احمد خان، مریم اورنگزیب اور شزا فاطمہ شامل تھیں۔

Watch Live Public News