ججز کی اپوائنٹمنٹ پر وکلاء تحریک کا ساتھ دیں، عمران خان کی ہدایت

ججز کی اپوائنٹمنٹ پر وکلاء تحریک کا ساتھ دیں، عمران خان کی ہدایت

(ویب ڈیسک )   بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چودھری نے بتایا  ہے کہ عمران خان  نے ہدایت دی  کہ   ججز کی اپوئنٹمنٹ پر وکلاء تحریک کا ساتھ دیں،   موجودہ حکومت کا مفاد اور ملکی مفاد متضاد ہے۔

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد وکیل فیصل چودھری  نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  ایس او پی کے تحت بانی پی ٹی آئی سے وکلاء کی ملاقات ہوئی ہے، بانی پی ٹی آئی سے بشری بی بی کی ملاقات بھی ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ عمران خان نے کہا کہ  26 ویں ترمیم پاکستانی عدالتی نظام پر حملہ ہے، کوٹ پیکنگ پر وکلاء تحریک ہے ساتھ کھڑے ہیں۔   ججز کو امپورٹ کرکے ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ لایا جارہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی نے ہدایات دی ہیں ججز کی اپوئنٹمنٹ پر وکلاء تحریک کا ساتھ دیں۔ بانی نے کہا ہے موجودہ حکومت کا مفاد اور ملکی مفاد متضاد ہے۔

فیصل چودھری نے کہا کہ پاکستان میں رول آف لاء کو ختم کردیا گیا ہے۔ دہشت گردی کے خلاف کاروائیاں کرنے کے بجائے ایجنسیوں کو پی ٹی آئی کے پیچھے لگایا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ  صوابی جلسے پر بانی نے عوام کا شکریہ ادا کیا ہے۔ عمران خان  کا ٹرائل کنٹرولڈ ماحول میں کیا جارہا ہے۔انہیں  فیئر ٹرائل نہیں دیا جارہا ہے۔ ہم نے بانی کا ٹرائل کھلی عدالت میں کرانے سے متعلق ایک درخواست بھی دائر کی ہے۔

Watch Live Public News