چین، تائیوان، جاپان میں طوفانی بارشیں،2 افرادہلاک، 600 سے زائد زخمی

چین، تائیوان، جاپان میں طوفانی بارشیں،2 افرادہلاک، 600 سے زائد زخمی
کیپشن: چین، تائیوان، جاپان میں طوفانی بارشیں،2 افرادہلاک، 600 سے زائد زخمی

ویب ڈیسک: چین، تائیوان اور جاپان میں سیلاب اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی۔

تفصیلات کے مطابق سمندری طوفان چین کے ساحلی علاقوں سے ٹکرا گیا،100 کلو میٹر گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں سے نظام زندگی درہم برہم جبکہ بارشوں کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔

سیلابی ریلہ گاڑیاں،گھر سڑکیں بہا لے گیا اور طوفان سے تائیوان میں 2 افراد ہلاک ہو گئےجبکہ 600 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

بارش کے باعث جاپان کے شہر ٹوکیو میں ریلوے اسٹیشن کی چھت گر گئی۔سیلابی پانی ریلوے اسٹیشن،گھروں گلیوں میں داخل جبکہ گھر گلیاں سیلابی پانی میں ڈوب گئے۔

Watch Live Public News