ٹرمپ کے ٹیرف کا منہ توڑ جواب دیں گے،برازیلی صدر

ٹرمپ کے ٹیرف کا منہ توڑ جواب دیں گے،برازیلی صدر
کیپشن: ٹرمپ کے ٹیرف کا منہ توڑ جواب دیں گے،برازیل

ویب ڈیسک: رازیل کے صدر لوئز اناسیو لولا ڈا سلوا نے کہا ہے کہ امریکی صدر " ٹرمپ یہ نہ سمجھے کہ وہ دنیا کا شیرف منتخب ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق برازیل کے صدر لوئز اناسیو لولا ڈا سلوا نے کہا ہے کہ وہ امریکی ٹرمپ کی جانب سے برازیلی برآمدات پر 50 فیصد ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی کا سفارتی حل تلاش کریں گے، تاہم اگر یہ ٹیرف نافذ کیے گئے تو برازیل بھی بھرپور جواب دے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر " ٹرمپ یہ نہ سمجھے کہ وہ دنیا کا شیرف منتخب ہوا ہے۔

دوسری جانب برازیل کے شہر ساؤ پالو میں ٹرمپ ٹیرف کے خلاف برازیلی شہریوں نے مظاہرہ کیا،مظاہرین نے امریکی صدر ڈونلڈ ترمپ کا پتلا نظر آتش کیا۔

برازیلی عوام کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کا ٹیرف وار ہماری خود مختاری پر حملہ ہے۔ 

Watch Live Public News