پاکستان کرکٹ ٹیم کے فیلڈنگ کوچ شین میک ڈرموٹ مستعفی، پی سی بی کو نئے کوچ کی تلاش

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فیلڈنگ کوچ شین میک ڈرموٹ مستعفی، پی سی بی کو نئے کوچ کی تلاش
کیپشن: پاکستان کرکٹ ٹیم کے فیلڈنگ کوچ شین میک ڈرموٹ مستعفی، پی سی بی کو نئے کوچ کی تلاش

ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ ٹیم کے فیلڈنگ کوچ شین میک ڈرموٹ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شین میک ڈرموٹ کے استعفے کی ممکنہ وجہ ذاتی اور خاندانی مصروفیات بتائی جا رہی ہیں، تاہم اس حوالے سے باضابطہ طور پر کوئی تفصیل سامنے نہیں آئی۔

شین میک ڈرموٹ نے اپنے دورِ ذمہ داری میں قومی ٹیم کی فیلڈنگ کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے اہم کردار ادا کیا۔ ان کی کوچنگ میں کھلاڑیوں کی فیلڈنگ کارکردگی میں نمایاں بہتری دیکھی گئی، جس پر انہیں کرکٹ حلقوں اور شائقین کی جانب سے بھی سراہا گیا۔

ان کے مستعفی ہونے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کو قومی ٹیم کے لیے نئے فیلڈنگ کوچ کی تقرری کرنا ہوگی، جبکہ آئندہ بین الاقوامی مصروفیات کے پیشِ نظر کوچنگ اسٹاف کی تشکیل بھی اہم مرحلہ تصور کی جا رہی ہے۔

Watch Live Public News