ماہ رمضان کا چاند 22 مارچ کو نظر آنے کا امکان

ماہ رمضان کا چاند 22 مارچ کو نظر آنے کا امکان
محکمہ موسمیات کی جانب سے پیش گوئی کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ رمضان المبارک کا چاند 22 مارچ 29 شعبان المعظم کو نظر آنے کا امکان ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں ایک ہی دن میں روزے کے لئے وزارت مذہبی امور نے اہم قدم اٹھایا ہے ، اب رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں طلب کرلیا گیا ہے ۔ چاند کی دید سے متعلق محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ 22 مارچ 29 شعبان المعظم کو رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے ۔ 21 مارچ کی شب 10 بج کر 23 منٹ پر رمضان کے چاند کی پیدائش ہوگی۔ دوسری جانب سیکریٹری وزارت مذہبی امور آفتاب اکبر درانی نے نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ اس مرتبہ ماہ رمضان کا چاند متفقہ ہی ہوگا ۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی ہمیشہ صوبوں کو ساتھ لے کر چلتی ہے ۔ آفتاب درانی کا مزید کہنا تھا کہ رویت ہلال کمیٹی کسی کو نیچا دکھانے کی کوشش نہیں کرتی ہے ۔ وفاقی وزیر برائے مذہبی امور مولانا عبد الخبیر آزاد کے مطابق ملک بھر میں زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی اسی روز ہی ہوں گے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔