پاک بحریہ  ،پی ایم ایس اے کا ریسکیو آپریشن ،  10 لاپتہ ماہی گیروں کے جسد خاکی سمندرسے نکال لیے

پاک بحریہ  ،پی ایم ایس اے کا ریسکیو آپریشن ،  10 لاپتہ ماہی گیروں کے جسد خاکی سمندرسے نکال لیے

(ویب ڈیسک )ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے لاپتہ ماہی گیروں کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ   پاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے 10 لاپتہ ماہی گیروں کے جسد خاکی کھلے سمندر سے نکال لیے۔  لاپتہ ماہی گیروں کی کشتی 5 مارچ کو کھلے سمندر میں ہجامڑو کریک کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی تھی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ اور پی ایم ایس اے کے ہوائی جہاز، ہیلی کاپٹرز، بحری جہازوں اور اسپیڈ بوٹس کے ذریعے 5 مارچ سے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ پی ایم ایس ایس رحمت نے اب تک دس لاپتہ ماہی گیروں کے جسد خاکی ڈھونڈ نکالے۔

ترجمان نے بتایا کہ  ملنے والے دس ماہی گیروں کے جسد خاکی سول حکام کے حوالے کردیے گئے ہیں  جبکہ پاک بحریہ اور پی ایم ایس اے کا مشترکہ سرچ آپریشن بقیہ چار ماہی گیروں کے ملنے تک جاری رہے گا۔