ویب ڈیسک: نیویارک کے لانگ آئی لینڈ پر جھاڑیوں میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا ۔ لانگ آئی لینڈ کے مشرقی حصے میں ہفتے کو اچانک آگ بھڑک اٹھی ،، آگ کے شعلے اور دھواں دور دور تک دکھائی دیا۔
سو سے زائد فائر فائٹرز نے دو روز کی مسلسل کوشش کے بعد آگ پر قابو پایا, اس دوران دو فائر فائٹرز زخمی ہوئے۔ آگ سے چار سو ایکڑ کا رقبہ متاثر ہوا۔ پولیس کو شبہ ہے کہ آگ جان بوجھ کر لگائی گئی جس کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ تیز ہواؤں کی وجہ سے لانگ آئی لینڈ، نیو یارک سٹی اور ہڈسن ویلی میں آگ جلانے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔