ویب ڈیسک: نیویارک سٹی میں رواں سال 50 ملین سے زائد مسلمان رمضان المبارک کی عبادات میں مصروف ہیں۔ یہ پہلا موقع ہے کہ رمضان ایسے وقت میں آیا ہے جب شہر کے مسلم میئر ظہران ممدانی عہدے پر فائز ہیں۔
رمضان کے آغاز پر میئر ظہران ممدانی نے انسٹاگرام پر اپنی افطار پلیٹ کی تصویر اور ویڈیو شیئر کی، جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی۔ افطار پلیٹر میں مشرقِ وسطیٰ اور جنوبی ایشیائی روایات کا حسین امتزاج دکھائی دیا، جن میں پیٹا بریڈ، فلافل، کباب، بکلاوا، پکوڑے، جلیبی، سموسہ، کھجور اور دیگر اشیاء شامل تھیں۔
وائرل ویڈیو میں میئر نے بتایا کہ وہ روزہ کھجور سے کھولتے ہیں، جس کے بعد چنے، بریانی، آم کی لسی اور چائے پسند کرتے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین نے ان کے سادہ اور ثقافتی تنوع کی عکاسی کرنے والے انتخاب کو سراہتے ہوئے اسے نیویارک جیسے کثیرالثقافتی شہر کی خوبصورت مثال قرار دیا۔