ویب ڈیسک :ارب پتی صدارتی مشیر ایلون مسک نے سوشل سیکیورٹی اور میڈیکیئر میں بڑا کلہاڑا چلانے کی تیاری کرلی –کٹوتیوں کا ایک اہم ہدف قرار ۔
ایلون مسک نے کہا ہے کہ وفاقی پروگرام دھوکہ دہی کا بڑا مرکز بن چکے ہیں سیکڑوں بلین ڈالر کے سالانہ بجٹ والے پروگراموں میں زبردست کمی کی ضرورت ہے۔
انہوں نے دعوی کیا کہ ڈیموکریٹس ان فنڈز کو غیر قانونی تارکین وطن کو امریکا منتقلی کے لئے استعمال کرتے ہیں جبکہ بعد ازاں ان ووٹرز کو اپنی طرف راغب کرنے کےلئے بھی ادائگیاں کی جاتی ہیں ۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ وفات پاجانے والے امریکی شہریوں کے نام پر بھی بڑے پیمانے پر ادائیگیاں ہوئی ہیں ۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور مسک نے دعویٰ کیا ہے کہ سوشل سیکیورٹی ڈیٹا بیس میں درج 100 سال سے زیادہ عمر کے لاکھوں افراد جو وفات پاچکے ہیں تاہم ان کے نام پر ابھی تک ادائیگیاں ہورہی ہیں ، یادرہے اس حوالے سے انہں نے کوئی شواہد فراہم نہیں کئے دوسری طرف سوشل سیکیورٹی ایڈمنسٹریشن کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایسا نہیں ہے۔
تاہم سوشل سیکیورٹی کے انٹرنل آڈیٹر کے مطابق 2015 اور 2022 کے درمیان $71.8 بلین کی غلط ادائیگیاں ہوئیں، جو تمام فوائد کے 1% سے بھی کم ہیں۔