لاہور: بغیر ماسک ڈرائیونگ کرنیوالوں کیخلاف کارروائیاں

لاہور: بغیر ماسک ڈرائیونگ کرنیوالوں کیخلاف کارروائیاں

لاہور(پبلک نیوز) صوبائی دارالحکومت میں بغیر ماسک ڈرائیونگ کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

بغیر ماسک ڈرائیونگ پر 02 لاکھ 65 ہزار 912 گاڑیوں کے چالان کیے گئے۔ پبلک ٹرانسپورٹ میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 74 مقدمات بھی درج ہوئے جبکہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 1998 پبلک سروس وہیکلز بند کی گئیں۔ سی ٹی او لاہور کے مطابق 01 لاکھ 82 ہزار 176 موٹرسائیکلوں کو چالان ٹکٹ جاری کئے گئے، حکومتی گائیڈ لائنز کی پاسداری نہ کرتے پچاس فیصد سے زائد سواریاں بٹھانے پر 20 ہزار پبلک ٹرانسپورٹ کو چالان ٹکٹ جاری کیا گیا۔

سی ٹی او کا کہنا تھا کہ ماسک نہ پہننے والے موٹرسائیکل اور کار سواروں کے چالانوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ چالان کا مقصد شہریوں کی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے، شہریوں کو کورونا وباء سے محفوظ رکھنے کےلیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔