زرتاج گل کا حج ادائیگی کیلئے نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے عدالت سے رجوع 

زرتاج گل کا حج ادائیگی کیلئے نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے عدالت سے رجوع 
سورس: ویب ڈیسک

ویب ڈیسک: زرتاج گل نے حج کی ادائیگی کے لیے نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔

سابق وفاقی وزیر زرتاج گل نے حج کی ادائیگی کے لیے نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیکرٹری داخلہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔ 

جسٹس طارق محمود جہانگیری نے زرتاج گل کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔ تحریری حکمنامہ کے مطابق سیکرٹری داخلہ قانون جاننے والے سینئر افسر کو عدالت کی معاونت کے لیے مقرر کریں، مجاز افسر متعلقہ ریکارڈ کے ساتھ آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش ہو اور کیس کے حقائق سے واقف ہو۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کا کہنا ہے کہ وکیل کے مطابق پٹیشنر کے خلاف احتجاج پر متعدد مقدمات درج ہیں اور قانون کا سامنا کر رہی ہیں، زرتاج گل کسی بھی کیس میں مفرور یا اشتہاری نہیں، ضمانت حاصل کر رکھی ہے۔

تحریری حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ پٹیشنر کے مطابق زرتاج گل کا نام ای سی ایل، نو فلائی لسٹ یا پی این آئی ایل میں شامل ہے، ان پر سفری پابندیوں کے اطلاق کی کوئی قانونی وجہ یا اخلاقی جواز موجود نہیں، وکیل کے مطابق سیکریٹری داخلہ کو 13 مارچ کو پی این آئی ایل سے نام نکالنے کی درخواست دی جس کا جواب نہیں دیا گیا، پٹیشنر کے وکیل نے استدعا کی زرتاج گل حج پر جانا چاہتی ہیں اس لیے درخواست پر جلد فیصلہ کیا جائے۔

Watch Live Public News