ویب ڈیسک:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کی جانب سے جوہری سرگرمیوں میں اضافے کے بعد بھارت نے فوری طور پر امریکہ سے مداخلت کی درخواست کی۔ ٹرمپ کے مطابق، بھارت کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر اور قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈووال نے امریکی حکام کو پاکستان کی مبینہ جوہری نقل و حرکت کے بارے میں بریفنگ دی۔
ساؤتھ ایشیا انڈیکس کی جانب سے ایک پوسٹ شیئر کی گئی جس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ بھارت نے فوراً مداخلت کی درخواست کی اور پاکستان کی جوہری نقل و حرکت سے آگاہ کیا، جس پر دونوں جوہری طاقتوں کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے کے لیے سفارتی کوششیں تیز کی گئیں۔

The Guardian کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اور نائب صدر جے ڈی وینس نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ مذاکرات کیے، جس کے نتیجے میں ایک عارضی جنگ بندی کا اعلان کیا گیا ۔
گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا کی ثالثی میں بھارت اور پاکستان فوری جنگ بندی پر متفق ہوگئے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ بھارت اور پاکستان نے مکمل اور فوری جنگ بندی پر رضا مندی ظاہر کر دی، پاکستان اور بھارت نے ہوش مندی اور دانشمندی کا مظاہرہ کیا۔
