خیبرپختونخوا سے افغان شہریوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری

خیبرپختونخوا سے افغان شہریوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری
کیپشن: خیبرپختونخوا سے افغان شہریوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا سے افغان شہریوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز 1,175 رجسٹرڈ افغان شہری اور 342 افغان اکاؤنٹ ہولڈرز وطن واپس گئے۔ 839 غیر قانونی افغان باشندے بھی گزشتہ روز وطن واپس بھیجے گئے۔

مجموعی طور پر خیبر پختونخوا سے اب تک 8 لاکھ سے زائد افغان شہری واپس جا چکے ہیں۔ 

رپورٹ کے مطابق طورخم سے سب سے زیادہ واپسی ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ روز کی مجموعی واپسی 2,356 افغان شہریوں پر مشتمل رہی۔ صوبے بھر میں غیر قانونی افغان باشندوں کی مجموعی تعداد 6 لاکھ 44 ہزار سے تجاوز کر گئی۔

اپریل 2025 سے اب تک 1,326 افغان شہری مختلف مراکز میں عارضی قیام کر چکے ہیں۔

Watch Live Public News