ویب ڈیسک: دنیا بھر میں موجود مسلمہ ام بابرکت مہینے رمضان المبارک کا شدت سے انتطار کررہی ہے، عبادت، روزے اور رحمتوں کے مہینےکا انتظار ہر مسلمان کو رہتا ہے۔ اگرچہ رمضان کا آغاز چاند دیکھنے پر منحصر ہوتا ہے، مگر ماہرین فلکیات نے ممکنہ تاریخ بتا دی۔
رمضان اسلامی کیلنڈر کا نواں مہینہ ہے، جس میں مسلمان سحر سے افطار تک روزہ رکھتے ہیں، عبادت، دعا، خیرات میں مشغول رہتے ہیں۔
دبئی کے اسلامک افیئرز اینڈ چیریٹیبل ایکٹیویٹیز ڈیپارٹمنٹ (IACAD) کے مطابق، رمضان 2026 کا آغاز 17 سے 19 فروری کے درمیان متوقع ہے، جبکہ زیادہ امکان ہے کہ پہلا روزہ جمعرات، 19 فروری 2026 کو رکھا جائے گا، تاہم رمضان کا حتمی آغاز چاند نظر آنے کے بعد ہی طے کیا جاتا ہے۔
ماہرین فلکیات کے مطابق رمضان المبارک کا اختتام جمعرات 19 مارچ 2026 کو ہوگا۔ چونکہ اسلامی مہینے 29 یا 30 دن کے ہو سکتے ہیں، اس لیے ایک یا دو دن کا فرق ممکن ہے۔
رمضان المبارک کے بعد مسلمان عیدالفطر مناتے ہیں، یہ خوشی اور شکرانے کا تہوار جو روزوں کے مکمل ہونے کی علامت ہے۔ا
اگلے سال متحدہ عرب امارات میں عیدالفطر 20 مارچ(بروز جمعہ) کو آنے کا امکان ہے، ممکن ہے کہ سال کا پہلا لمبا ’ویک اینڈ‘ بھی مل جائے
امارات میں عیدالفطر کے موقع پر شوال کے پہلے تین دن سرکاری تعطیلات دی جاتی ہیں، تاہم اگر رمضان 30 دن کا ہوا تو چھٹیوں میں مزید اضافہ بھی ممکن ہے۔