اراکین پارلیمنٹ کو اثاثوں کےگوشوارےجمع کرانےکیلئےحتمی تاریخ دیدی گئی

اراکین پارلیمنٹ کو اثاثوں کےگوشوارےجمع کرانےکیلئےحتمی تاریخ دیدی گئی
کیپشن: اراکین پارلیمنٹ کو اثاثوں کےگوشوارےجمع کرانےکیلئےحتمی تاریخ دیدی گئی

ویب ڈیسک:  الیکشن کمیشن نے اراکین پارلیمنٹ کو اثاثوں کے گوشوارے جمع کرانے کے لیے 31 دسمبر کی ڈیڈ لائن دے دی۔

 تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ارکان پارلیمنٹ کو اپنی اہلیہ اور زیر کفالت بچوں کے اثاثے بھی ظاہر کرنے ہوں گے، یہ گوشوارے بیانات فارم بی پر مالی سال 2023-24 کے لیے جمع کروانے ہوں گے۔

گوشوارے جمع نہ کرانے والے اراکین کی رکنیت معطل کر دی جائے گی۔

الیکشن کمیشن 16 جنوری کو ایک حکم کے ذریعے اسمبلی اور سینیٹ کے ایسے ممبر کی رکنیت معطل کر دے گا جبکہ گوشوارے جمع نہ کرانے والے اراکین کو کام سے روک دیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق غلط تفصیلات جمع کرانے والے اراکین کے خلاف کارروائی ہوگی۔

Watch Live Public News